ARTICLE AD BOX
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یقین ہے کہ یہ اقدامات آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کے لیے نئی سہولتیں متعارف کروا دیں۔ بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کو سہولت دینے کے لیے اصلاحات کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کے طریقہ کار کو آسان، دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا، ٹرانزیکشن کی پروسیسنگ کے اوقات مقرر کرنا اور شکایات کے ازالے کے نظام کو تقویت دینا ہے۔ اس ضمن میں کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں: مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، خدمات کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے رپورٹنگ کے تقاضوں کو بھی فارم“R”، ان ورڈ ریمی ٹینس واؤچر (IRV) اور فارم “M” میں ترامیم کے ذریعے آسان بنایا گیا ہے۔ فارم “R” حاصل کرنے کی حد بڑھا کر 25000 امریکی ڈالر (یا دیگر کرنسیوں میں مساوی رقم) سے زائد کر دی گئی ہے، جس سے مستفید ہونے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ مزید برآں، بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فارم “R” اور فارم “M” کو ڈجیٹلائز کریں اور انہیں صارف کے بنیادی ڈیٹا کی آٹو پاپولیشن functionality سے ہم آہنگ کریں تاکہ کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا ہو۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یقین ہے کہ یہ اقدامات آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
.png)
3 weeks ago
5




English (US) ·