Times of Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاقی پولیس کو ایف آئی اے رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ دلائل پیش کرنے کی ہدایت

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی


اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایف آئی اے کی رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ دلائل پیش کریں۔

سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے ڈائریکٹر لاء طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی شکایت ہے کہ سلمان اکرم راجہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے میں انکوائری زیر التوا ہے۔

اس موقع پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے خلاف کوئی کیس موجود نہیں۔ عدالت نے ڈائریکٹر لاء طاہر کاظم کو ہدایت کی کہ پہلے رپورٹس کا مطالعہ کریں، پھر عدالت میں مؤقف پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

Read Entire Article