ARTICLE AD BOX
بجلی نہ ہونے کے باعث عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے
اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کی بندش کے باعث عدالتی امور شدید متاثر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ آدھے گھنٹے سے بجلی معطل ہے جس کے باعث عدالتوں میں اندھیرا چھا گیا۔ بجلی نہ ہونے کے باعث عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے جبکہ گرمی کی شدت کے سبب وکلا اور سائلین عدالتوں کے باہر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ عدالتی عملے کو اندھیرے کی وجہ سے کورٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کی بندش کے باعث کسی بھی عدالت میں سماعت کا آغاز نہ ہو سکا۔ صورتحال کے پیش نظر عدالتوں کے باہر وکلا اور سائلین کا رش بڑھتا جا رہا ہے، جس سے مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
.png)
21 hours ago
1




English (US) ·