ARTICLE AD BOX
شائع 16 مارچ 2026 12:49pm
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف محدود زمینی کارروائیاں کا آغاز کردیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں 91ویں ڈویژن کے فوجیوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کے خلاف محدود اور ہدفی زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں، جن کا مقصد اگلے دفاعی حصے کو مضبوط بنانا ہے۔
فوج کے مطابق یہ سرگرمیاں وسیع تر دفاعی اقدامات کا حصہ ہیں، جن کے تحت ایک مضبوط فارورڈ دفاعی پوزیشن قائم اور مستحکم کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا اور علاقے میں سرگرم جنگجوؤں کو نشانہ بنانا شامل ہے تاکہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے اضافی سیکیورٹی کی تہہ پیدا کی جا سکے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ زمینی دستوں کے علاقے میں داخل ہونے سے پہلے متعدد اہداف پر حملے کیے گئے۔
ان حملوں میں توپ خانے اور اسرائیلی فضائیہ دونوں کا استعمال کیا گیا تاکہ کارروائی کے دوران موجود خطرات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ لبنان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں 2 مارچ کو اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔
اس کے بعد اسرائیل نے پڑوسی ملک لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیے تھے اور سرحدی علاقوں میں فوجی دراندازیاں بھی کیں۔
.png)
1 month ago
12






English (US) ·