ARTICLE AD BOX
شائع 13 مارچ 2026 12:28am
لبنانی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، فضائی حملے نو افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 634 ہو گئی۔
بین القوامی میڈیا کے مطابق لبنان میں دو مارچ سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران نو افراد ہلاک اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔
اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سو راکٹ داغے، جس کے جواب میں حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
لبنانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا میں 98 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اس ماہ شدت آنے کے بعد طبی عملہ بھی نشانہ بننے لگا۔ حملوں میں 45 طبی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کی کارروائیاں نہ رکنے کی صورت میں لبنان پر ممکنہ قبضے کی دھمکی دی ہے۔
.png)
1 day ago
2






English (US) ·