Times of Pakistan

اسرائیل نے ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا، سابق سربراہ سی آئی اے کا دعویٰ

1 month ago 20
ARTICLE AD BOX

شائع 26 مارچ 2026 08:56am

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے کہا کہ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا۔، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ اس اقدام سے ایران میں رجیم چینج ممکن ہو جائے گا۔

لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیلی حکام کا خیال تھا کہ اگر سپریم لیڈر کو ہٹا دیا جائے تو ایران کا موجودہ نظام کمزور پڑ جائے گا اور سیاسی تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ درست ثابت نہیں ہوا اور زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔

سابق سی آئی اے سربراہ نے اس حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دونوں نے اس معاملے میں ’احمقانہ طور پر غلط اندازہ‘ لگایا۔

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہو جائے گا، اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہیگسیتھ وزیر دفاع نہیں، ٹرمپ کا سہولت کار ہے، صدر جادوئی باتیں چھوڑیں، اب فوجی قوت سے ہرمز کھولنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ یہ جانی و مالی لحاظ سے بہت مہنگا آپشن ہے، ورنہ ٹرمپ کی ناکامی یقینی ہے۔

Read Entire Article