Times of Pakistan

اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

شائع 07 مارچ 2026 10:44am

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے تہران میں ایک زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے اس بنکر پر حملہ کیا تھا۔

آئی ڈی ایف کے مطابق یہ بنکر ایران کی اعلیٰ قیادت کے کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، اور اس پر حملہ خطے میں اسرائیل کی دفاعی اور پیشگی خفیہ معلومات کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے، جس کی تصدیق بعد میں متعدد ذرائع نے کی۔ حملے کے دوران ایران کے وزیر دفاع اور کئی اعلیٰ عسکری رہنما بھی مارے گئے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اس آپریشن کو ایران کی دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے مقصد کے تحت انجام دیا گیا قرار دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جاری کردہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو میں بنکر کی اندرونی ساخت، کمرے، اور سیکورٹی انفراسٹرکچر کی تفصیل دکھائی گئی ہے۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام پایا اور بنکر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، بعض ذرائع نے حملے کے دعووں پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ موجودہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں اے آئی یا فرضی مواد شامل ہو سکتا ہے۔

ایران میں بھی صورتِ حال کو لے کر تضاد پایا جاتا ہے، بعض رپورٹس کے مطابق خامنہ ای اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے قریبی اہل خانہ شہید ہو گئے تھے۔

Read Entire Article