Times of Pakistan

اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کی خوشخبری سنا دی

1 month ago 13
ARTICLE AD BOX

نمرہ خان نے پیرس سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا، جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی نمرہ خان نے پیرس سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ گلابی لباس میں دکھائی دیں جبکہ ان کے شریکِ حیات گرے سوٹ میں ملبوس تھے۔

اداکارہ نے فی الحال اپنے شوہر کی شناخت مکمل طور پر ظاہر نہیں کی، تاہم جذباتی پیغام میں کہا کہ ان کی محبت کی کہانی اللہ نے بہت پہلے لکھ دی تھی اور اب اس خوبصورت سفر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی تصاویر کے ساتھ نمرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے رشتے کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔ ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Read Entire Article