ARTICLE AD BOX
مشہور ٹی وی اداکارہ مونی رائے اور ان کے بزنس مین شوہر سورج نمبیار کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اب خود مونی رائے نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
مونی رائے نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مونی رائے نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے علیحدگی کی وجہ بتانے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور انہیں تھوڑا وقت دیا جائے۔
جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ میڈیا کے کچھ حلقے ہماری نجی زندگی میں ضرورت سے زیادہ مداخلت کر رہے ہیں، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس معاملے کو خاموشی اور نجی طریقے سے سنبھالنے کے لیے وقت لے رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی زندگی کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط خبروں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نجی زندگی کے بارے میں من گھڑت کہانیاں پھیلائی گئیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی بدلتی ہوئی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سوچ سمجھ کر اور ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ الگ الگ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مونی کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ ناگن جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت پانے والی اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے کاروباری شخصیت سورج نمبیار کی شادی 27 جنوری 2022 کو گوا میں ہوئی تھی۔
سورج نمبیار ایک انویسٹمنٹ بینکر ہیں جنہوں نے لندن سے تعلیم حاصل کی ہے۔ دونوں نے ایک طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم شادی کے چار سال بعد اب یہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔
کافی عرصے سے یہ دیکھا جا رہا تھا کہ مونی رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوہر کے ساتھ کوئی نئی تصویر شیئر نہیں کی تھی جس کے بعد سے ان کے درمیان ان بن کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں۔
اب مونی اور سورج نے ان تمام افواہوں کو حقیقت قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کو سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
دونوں نے اپنے بیان کے آخر میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھ رہے ہیں۔
.png)
7 hours ago
2




English (US) ·