Times of Pakistan

ابوظہبی، دبئی اور دوحہ میں زور دار دھماکے، عرب میڈیا

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

شائع 02 مارچ 2026 10:47am

متحدہ عرب امارات کے شہروں ابوظہبی اور دبئی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں اچانک دھماکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی چھ زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article