Times of Pakistan

آپریشن غضب للحق میں اب تک 352 افغان اہلکار مارے گئے: عطا تارڑ

1 week ago 12
ARTICLE AD BOX

شائع 28 فروری 2026 10:06pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کر دیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔

وزیراطلاعات کے مطابق اب تک آپریشن میں 352 افغان اہلکار مارے جا چکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 535 سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان نے 26 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان کے 171 ٹینک اور آرمڈ وہیکلز بھی اس آپریشن میں تباہ کیے گئے ہیں اور افغانستان کے 41 مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read Entire Article