Times of Pakistan

’آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر پیسے واپس لے سکتے ہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ

1 month ago 6
ARTICLE AD BOX

اپنی آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں جب آپ کا حق نہیں بنتا، جسٹس محسن اختر کیانی کے سابق ڈی جی پی ایم ڈی سی کے کیس میں ریمارکس


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر پیسے واپس لے سکتے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے غیر قانونی مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں  ہوئی، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے قانون میں موجود نہ ہونے کے باوجود مالی فائدہ حاصل کیا۔

دورانِ سماعت سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اب تو میں ریٹائرڈ ہوگیا ہوں اور میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے جواب دیا کہ جب تک آپ زندہ ہیں پیسے دے سکتے ہیں۔ آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر لے سکتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ میں کسی کا ایک روپیہ لینا حرام سمجھتا ہوں جو واجب نہ ہوں۔ آپ آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں جب آپ کا حق نہیں بنتا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ 14 دن کے بعد کیس کا فیصلہ کریں گے۔

Read Entire Article