Times of Pakistan

آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ میں دوبارہ آگ گئی

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے، فائر بریگیڈ حکام


فوٹو: ایکسپریس نیوز


کراچی:

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ کی آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ پر دوبارہ آگ لگ گئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں گل پلازہ کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی ہے اور چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے۔

گارڈن پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو آگ لگنے کے مقام سے دورکیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article