ARTICLE AD BOX
بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا، اداکارہ
فوٹو فائل 
پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف کے بارے میں بات کی ہے۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور میں ابھی تک اُس غم یا تکلیف سے باہر نہیں نکل سکی۔ اس پر انوشے اشرف نے صارف جو شاید خاتون تھیں مخاطب کر کے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، یقینی طور پر 9 سال کی رفاقت ختم ہو تو اس کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا مگر ان حالات میں اپنی لیے جینا کمال ہے۔ اداکارہ نے صارف کو آگے بڑھنے اور اپنے لیے آج سے ہی زندگی جینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی سے زندگی میں اپنے کیلیے کچھ کریں، جستجو پیدا کریں، اگلی صبح جب سوکر اٹھیں تو سب بھول کر آگے بڑھیں‘۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کچھ دن بہت بھاری ہوں گے مگر کچھ میں دکھ کی کیفیت کم ہوگی مگر یہ اچھی پیشرفت کا آغاز ہے اور ایک دن آپ اس حالت سے نکل جائیں گی۔
.png)
3 weeks ago
10






English (US) ·