ARTICLE AD BOX
امریکا نے چین پر ٹیرف بڑھایا تو چین جوابی اقدامات کرے گا: ترجمان چینی وزارت خارجہ
شائع 14 اپريل 2026 04:35pm
چین نے امریکا کی جانب سے ممکنہ ٹیرف میں اضافے کی دھمکی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے یہ اقدام کیا تو بیجنگ جوابی کارروائی کرے گا جب کہ چین نے ایران کو فوجی مدد فراہم کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
منگل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والی وہ رپورٹس جن میں چین پر ایران کو فوجی معاونت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ان الزامات کی بنیاد پر چین کے خلاف ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کرتا ہے تو بیجنگ اس کے جواب میں جوابی اقدامات کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ فوجی مصنوعات کی برآمد کے معاملے میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپناتا ہے اور اس حوالے سے ملکی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق سخت کنٹرول برقرار رکھتا ہے۔
.png)
2 weeks ago
3







English (US) ·