Times of Pakistan

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرہ اندازی، لاکھوں روپے جیتنے کا موقع

45 minutes ago 1
ARTICLE AD BOX

نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں ایک ہزار پانچ سو روپے کے پرائز بانڈ کا تازہ ترین قرعہ آج بروز جمعہ 15 مئی 2026 کو نکالا جائے گا۔ اس قرعہ اندازی کے تحت لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام تیس لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کو دوسرا انعام 10، 10 لاکھ روپے دیا جائے گا، جب کہ ایک ہزار چھ سو چھیانوے افراد کو تیسرا انعام اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے ملیں گے۔

ملک بھر کے شہری نامزد کمرشل بینکوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں، جس کے بعد وہ اس قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے اہل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب وزارتِ خزانہ کے قواعد کے مطابق دو ہزار چھبیس کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ جیتنے والوں پر ٹیکس کٹوتی بھی لاگو ہوگی۔ فائلرز کے لیے پندرہ فی صد جب کہ نان فائلرز کے لیے تیس فی صد ٹیکس منہا کیا جائے گا۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ ایک سو چھپن کے تحت یہ کٹوتی حتمی تصور کی جاتی ہے اور اسے واپس نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی دیگر آمدن کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

Read Entire Article