Times of Pakistan

کراچی، موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر 18 سالہ خاتون سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے


کراچی:

شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیفل مری گوٹھ میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر سسرالیوں کے تشدد کے نتیجے میں 18 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جسے ایدھی حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو سسرالیوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے مطابق مصباح نے واقعے سے قبل اپنے بھائی کو بھی تشدد اور مطالبے سے آگاہ کیا تھا۔

گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے بھی اس نوعیت کے تشدد کے واقعات پیش آ چکے تھے تاہم شکایات کے باوجود پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ خاندان نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Read Entire Article