ARTICLE AD BOX
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر کے علاقے مغل ہزارہ گراؤنڈ کے قریب واقع یعقوب مسجد کے نزدیک فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں نادر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ اعجاز زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.png)
22 hours ago
1






English (US) ·