ARTICLE AD BOX
عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے فلور ملز کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی، حکام
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے گندم کے ذخائر اور قیمتوں سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹے اور گندم کے نرخ کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ حکام کے مطابق عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کے لیے فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اجلاس میں پنجاب سے دیگر صوبوں، بالخصوص خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی سے متعلق تحفظات پر بھی غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے راستے سندھ سے کسی بھی صوبے کو گندم کی ترسیل روکنے کے شواہد حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، جبکہ سندھ سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی روکنے کی کوئی شکایت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کے سٹاک کو ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے اور مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے۔ حکام نے یہ بھی آگاہ کیا کہ موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹا ہے، جس کے باعث صوبے کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فرض ضرور ادا کرے گا۔
.png)
11 hours ago
2




English (US) ·