Times of Pakistan

نیپرا کا ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

بجلی کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا: نیپرا

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جبکہ اس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ریلیف کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔

بجلی کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق یہ اقدام سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین پر بجلی کی لاگت کا بوجھ کم کرنا ہے۔

Read Entire Article