Times of Pakistan

لاہور: قیمت زیادہ بتانے پر گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

لاہور: ہال روڈ پر ایک دکان میں معمولی تلخ کلامی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب موبائل پاؤچ کی قیمت بتانے پر گاہک اور دکاندار کے درمیان بحث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

بحث بڑھنے پر ملزم نے وحشیانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دکاندار کے کان پر کاٹ لیا جس سے دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔

قلعہ گجر سنگھ لاہور تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Read Entire Article