Times of Pakistan

فیفا ورلڈکپ 2026: امریکا نے صومالی ریفری کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا

9 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

میزبان ملک کو ویزا جاری کرنے اور داخلے کی اجازت دینے کا حتمی اختیار حاصل ہوتا ہے، فیفا

ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کرنے والے صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان امریکی حکام کی جانب سے ملک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آفیشلز پینل سے باہر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین مرد ریفری قرار پانے والے عمر عبدالقادر آرتان کو امریکا پہنچنے پر میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا اور وہ اس وقت ترکی میں موجود ہیں۔

امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

US DEPORTS ‘Africa’s BEST referee’ Omar Abdulkadir Artan

Somali kicked out of Miami en route to World Cup — Daily Mail

Diplomatic passport ignored — no explanation pic.twitter.com/zrMNitqkcZ

— RT (@RT_com) June 8, 2026

فیفا نے امریکی حکام سے رابطے کے بعد تصدیق کی کہ عمر آرتان ورلڈ کپ 2026 میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

عالمی فٹبال تنظیم کے مطابق میزبان ملک کو ویزا جاری کرنے اور داخلے کی اجازت دینے کا حتمی اختیار حاصل ہوتا ہے۔

صومالی وزارتِ نوجوانان و کھیل کے ایک مشیر نے بھی تصدیق کی کہ عمر آرتان تمام ضروری سفری دستاویزات کے باوجود امریکا میں داخل نہ ہو سکے۔

صومالی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے مطابق ان کے لیے سفری مشکلات کم کرنے کی غرض سے خصوصی سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

صومالی فٹبال فیڈریشن نے معاملے کی وضاحت کے لیے فیفا سے فوری رابطہ کیا ہے۔

عمر آرتان 2018 سے فیفا ریفری ہیں اور افریقا کپ آف نیشنز سمیت کئی اہم مقابلوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Read Entire Article