ARTICLE AD BOX
اس سے قبل انہوں نے ٹیم آف ٹو ورژن میں 16 منٹ اور 25 سیکنڈ کا ریکارڈ قائم کیا تھا
امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ بریکر نے پانچ غباروں کو ایک منٹ سے زائد وقت تک اکیلے ہوا میں رکھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو ایک وقت میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے شخص ہیں) نے پانچ غبارے ہوا میں رکھنے کا سب سے طویل مدت کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے قبل انہوں نے ٹیم آف ٹو (دو افراد کی ٹیم) ورژن میں 16 منٹ اور 25 سیکنڈ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ڈیوڈ رش کا اس متعلق کہنا تھا کہ غباروں کو ہوا میں رکھنا عام جگلنگ سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ جگلنگ کی گیندوں کے برعکس (جن کا راستہ متوقع ہوتا ہے) غبارے بے ترتیب حرکت کرتے ہیں۔ وہ اِ اُدھر جاتے ہیں، ٹکراتے ہیں اور آپ کے پیچھے ایسے حرکت کرتے ہیں کہ پانچوں غباروں کو ایک ساتھ دیکھنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ رش نے بتایا کہ انہوں نے YMCA میں 17 کوششیں کیں تاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ہدف حاصل کر سکیں۔ آخرکار، انہوں نے 1 منٹ اور 14.89 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
.png)
1 day ago
2




English (US) ·